عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائیں گے ¾29اپریل کو گورنر ہاوس پر دھرنا دیں گے ۔ حافظ نعیم الرحمن

عوام کو کے الیکٹرک کے مظالم سے نجات دلائیں گے ¾29اپریل کو گورنر ہاو ¿س پر دھرنا دیں گے ۔ حافظ نعیم الرحمن
کے الیکٹرک کے خلاف ایک پٹیشن تیار کررہے ہیں ¾ہزاروں افراد کی شکایات پر مشتمل پٹیشن سپریم کورٹ میں داخل کریں گے ۔
لانڈھی بابر مارکیٹ پراحتجاجی دھرنے سے خطاب ¾دھرنے میں عوام نے بڑی تعداد میں شکایات بیان کیں
کے الیکٹرک کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار اور پرجوش نعرے اور پلے کارڈز ، دھرنے کے دوران ٹریفک رواں دواں رہا

کراچی 20اپریل ( دی پشتون ایکسپریس )جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے شہریوں سے 200ارب روپے سے زائد غیر قانونی طور پر وصول کر نے ،اووربلنگ ،پیداواری صلاحیت ہونے کے باوجود مطلوبہ بجلی نہ کرنے اورعوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کرنے ،چھوٹے صارفین کے لیے نرخوں میں اضافے اور کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں جمعرات 20اپریل کو کے الیکٹرک آفس ،لانڈھی بابر مارکیٹ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا ۔احتجاجی دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پرلانڈھی ، کورنگی اور مختلف علاقوں سے آئے ہوئے افراد نے اپنی شکایات بھی بیان کیں۔کے الیکٹرک سے جبری طور پر نکالے گئے ملازمین اور خواتین نے بھی ظلم کی روداد سنائی۔ایک ضعیف اور معذور شخص نے وہیل چیئر پر آکر اپنا مسئلہ بیان کیا۔ احتجاجی دھرنے کے شرکاءنے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے ۔جن پر کے الیکٹرک ، نیپرا اور وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ دھرنے کے شرکاءنے پر جوش نعرے بھی لگائے ۔دھرنے کے دوران ٹریفک رواں دواں رہا۔احتجاجی دھرنے میں مطالبہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسمنٹ ، ڈبل بنک چارجز ،میٹر رینٹClaw Back اور ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔کراچی کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے ۔احتجاجی دھرنے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،ضلع بن قام کے امیر عبد الجمیل، پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سکریٹری نجیب ایوبی ، ضلع بن قاسم کے سکریٹری مرزا فرحان بیگم ڈپٹی سکریٹری کامران نواز ،JIیوتھ کے ضلع بن قاسم کے صدرعثمان فاروق، عبد الوحید ، ثوبان بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنامہ کے مسئلے پر صرف یہ کہا جاسکتا ہے کہ پوری قوم کو ٹرک کی ایک اور نئی بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم گورنر کے کہنے پر بات چیت تو کریں گے لیکن احتجاج ترک نہیں کریں گے 29اپریل کو گورنر ہاو ¿س جائیں گے اور بھرپور احتجاجی دھرنادیں گے ۔ ہم کے الیکٹرک کے خلاف ایک پٹیشن بھی تیار کررہے ہیں اور ہزاروں افراد کی شکایات پر مشتمل پٹیشن ہم سپریم کورٹ میں داخل کریں گے ۔ہم ہر صور ت میں گورنر ہاو ¿س جائیں گے اور اگر حکومت اور انتظامیہ نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی

۔ ہم 29اپریل کو کسی قسم کا کوئی ریڈ زون تسلیم نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پر امن طریقے سے مسئلہ حل کرانا چاہتے ہیں ۔31مارچ کو بھی ہم پر امن دھرنا چاہتے تھے لیکن پولیس اور انتظامیہ نے کے الیکٹرک کی محبت میں ہم پر فائرنگ کی اور شیلنگ کی 5کارکنوں کو گولیاں لگیں کے الیکٹرک کے خلاف احتجاجی تحریک سے عوام کے اندر اعتماد اور حوصلہ پیدا ہوا ہے اور عوام کو امید ہے کہ اب یہ مسئلہ ضرور حل ہوگا۔ کراچی کے ڈھائی کروڑ عوام کو احتجاجی تحریک توقع ہے کہ یہ تحریک اب ختم نہیں ہوگی ۔آج کے الیکٹرک کے خلاف سب سے مقبول نعرہ چور ہے چور ہے کے الیکٹرک چور ہے ، ہے اور چوروں کو ہرگز نہیں چھوڑا جاسکتا ۔لانڈھی کورنگی کے عوام کو پارٹیوں کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا کبھی ایک نے قبضہ کیا کبھی دوسرا گروپ آگیا قبضہ کرنے کو ۔ ایم کیو ایم کے سٹی ناظم کے دور میں کے الیکٹرک پر سے روڈ کٹنگ کے پیسے بھی معاف کردیے گئے ۔آج وہ کراچی میں پانی کے مسئلے پر احتجاج کررہے ہیں وہ عوام کو بتائیںکہ ان کے دور نظامت میں کراچی کے پانی میں کتنا اضافہ کیا گیا ۔ یہ وہ سوالات ہیں جو عوام کررہے ہیں ۔ ہم ماضی کی تلخیوں کو بھلاکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ عوام اتحاد کرلیں اور حق اور سچ کی بنیاد پرجمع ہوں تو عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی وہ حقیقت ہے اور وہ قوت ہے اور وہ قوت ہے جو سب کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرسکتی ہے اس شہر کے اندر رہنے والے لوگوں کو ہمیشہ اسی شہر کے اندر رہنا ہے اور سب کو مل کر اور ساتھ رہ کر رہنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کا سب سے بڑا مسئلہ اوور بلنگ اور لوڈ شیڈنگ ہے ۔کراچی میں بجلی کی ضرورت 2200میگاواٹ ہے اور کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت اور گنجائش 3ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے لیکن پھر بھی عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کیا جاتا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ احتجاج کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو لوڈ شیڈنگ فری کیا جاسکتا ہے اور اوور بلنگ بھی صرف ایک دھوکا اور فراڈ ہے ۔ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم احتجاج بھی کریں گے اور مذاکرات بھی کریں گے ۔ہماری تحریک سے کے الیکٹرک نے پسپائی اختیار کی ہے اور یہ ہم کوادھر ادھر سے مذاکرات کے پیغام دے رہے ہیں ۔لیکن ہم مذاکرات کہیں چھپ کر نہیں کریں گے ہم نے کسی سے کوئی پیسے نہیں لیے ہیں ہم کسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے ہم صرف بااختیار اتھارٹی کے ساتھ ہی مذاکرات کریں گے ۔انہوںنے کہا کہ ہم نے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے افراد کو ہدایت کی ہے کہ عوام کے مسئلے حل کروائیں اور ان کے دفتروں کے اندر جائیں ۔کے الیکٹرک کی بدمعاشی کو اب ہرگز نہیں چلنے نہیں دیا جائے گا ۔عبد الجمیل نے کہا کہ آج لاندھی کورنگی کے ہزاروں افراد مرد و خواتین اور بزرگوں نے کے الیکٹرک کے خلاف اپنی شکایات بیان کیں ہیں اور بھرپور احتجاج کیا ہے عوام نے جماعت اسلامی کی آواز پر لبیک کہا ہے کیونکہ جماعت اسلامی نے عوام کا مسئلہ اٹھایا ہے اور عوام کے دل کی آواز بنی ہے ۔جن لوگوں نے کراچی کے عوام کے حقوق کا نعرہ لگایا تھا انہوںنے عوام کو کچھ نہیں دیا اور کراچی کو تباہ و برباد کردیا ۔ ایم کیو ایم نے آج تک کراچی کے عوام کے حقیقی مسائل پر کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم نے کوئی احتجاج نہیں کیا ، کے الیکٹرک کی سرپرستی کی گئی ،کے الیکٹرک کو 16ارب روپے میں فروخت کیاگیا تھا اور آج یہ ادارہ 40ارب روپے کا منافع کمارہا ہے لیکن کراچی کے عوام کو بجلی کے حوالے سے کوئی ریلیف نہیں ملا ۔٭دھرنے کے شرکاءنے نماز مغرب اور نماز عشاءلانڈھی بابر مارکیٹ پر ہی ادا کی۔٭احتجاجی دھر نے کے الیکٹرک کے خلاف لگنے والے نعروں میں یہ نعرے شامل تھے ،چور چور ہے کے الیکٹرک چور ہے،تانبو چورو کراچی چھوڑو ،مردہ باد مردہ باد کے الیکٹر مردہ باد ،لوٹی ہوئی رقم واپس کر ۔واپس کرو ،اوور بلنگ ختم کرو،ختم کرو،اضافی چارجز بند کرو ،بند کرو، لوڈشیدنگ ختم کرو ،ختم کرود ٭….جو کے الیکٹرک کا یار ہے غدارہے ،غدار۔ ،کے الیکٹرک ڈاکو ہے ،ڈاکو ہے، عوام کے 200ارب روپے واپس کرو ،واپس کرو ،گلی گلی میں شور ہے۔ کے الیکٹرک چور ہے ،چور ہے ،جینا ہو گا مرنا ہو گا دھرنا ہو گا دھرناہوگا ،کے الیکٹرک تانبا چور ۔کے الیکٹرک بھتہ خور، کے الیکٹرک آدم خور ،نہیں چلے گی نہیں چلے گی ۔کے الیکٹرک کی دہشت گردی نہیں چلے گی،نہیں چلے گی نہیں چلے گی۔ لوٹ مار نہیں چلے گی ،کے الیکٹر ک ڈوب مرو ،ڈوب مرو،کے الیکٹرک جواب دو ،حساب دو ،حساب دو ،اٹھو بڑھو کراچی ۔کے الیکٹرک سے حساب لو ،جواب دو جواب دو ۔کے الیکٹرک حساب دو،حساب دو حساب دو۔ کے الیکٹرک حساب دو ،قاتل الیکٹرک مردہ باد مردہ باد ،گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو،کے الیکٹرک کے یاروں کو ایک دھکا اور دو

You might also like More from author

تبصره وليکئ

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.